کوئٹہ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ دھماکا کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوا ہے، جس کے بعد ریسکیو، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کوئٹہ میں ہی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے پہلے ہی نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کی بنیاد یہ جلسہ مؤخر کرنے کا کہا تھا۔
اسی خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی جبکہ موبائل سروس کو بھی آج معطل کیا گیا تھا۔


