بلوچستان سے متعلق بیان پر اویس نورانی کا مؤقف سامنے آگیا
بلوچستان پاکستان کالازم جُز ہے،کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا، اویس نورانی،فوٹو؛ اسکرین شاٹ، جیو نیوز
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنما اویس نورانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے ان کے طنزیہ اور سوالیہ جملےکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔
اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ڈی ایم رہنما اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملےکو میرے مطالبے کے طورپرپھیلایا جارہاہے۔
اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان پاکستان کا لازم جُز ہے، کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔
Load/Hide Comments


