چشمہ اچوزئی میں میڈیکل سٹی بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی جانب سے میڈیکل سٹی چشمہ اچوزئی میں بنائی جائیگی جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل سٹی میں 1ہزار کمرے،وارڈز،دفاتر ہونگے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے 50ایکڑ پر بنائی جانے والی میڈیکل سٹی کے لئے کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی کا تعین کیا گیا ہے اس حوالے سے سرکاری زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے ہفتہ کو میڈیکل سٹی کی حدود کا تعین کردیا گیا ہے میڈیکل سٹی میں 1ہزار کمرے بنائے جائیں گے جن میں اٹیچ باتھ روم کی سہولت موجود ہوگی اس کے علاوہ 2وارڈز، دفاتر، اسٹور ز بھی تعمیر کئے جائیں گے،میڈیکل سٹی کی تعمیر کا کام ایف ڈبلیو کو دئیے گیا ہے جو اڑھائی ماہ کی مدت میں کام کو مکمل کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں