کورونا وائرس: شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے، ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، این سی او سی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کرلیے جس کے مطابق رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں