جامعہ بلوچستان انتظامیہ احساس اسکالرشپ پروگرام میں من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے، بی ایس او
کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان انتظامیہ احساس اسکالرشپ پروگرام میں من پسند لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے نواز رہی یے لیکن جن طلباء و طالبات کے نام پر اسکالرشپ آئے یے انہیں اسکالرشپ نہیں دی جارہی طلباء وطالبات کو کلاسز کے بجائے ایڈمن کے چکر کاٹنے اور احتجاج پر مجبور کردی گئی ہے باقائدہ نظام و طلباء و طالبات کو معلومات دینے کے لئے متعلقہ آفس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے طلباء و طالبات کے تعلیمی وقت کو ضائع کی جارہی ہے ایسے ہتھکنڈوں کا مقصد کرپشن و بدانتظامی کے زریعے احساس اسکالرشپ پروگرام کو کرپشن کا شکار بنانا ہے اسی طرح ادارے میں شعبہ امتحانات و دیگر امور کو بھی سابقہ طرز پر چلایا جارہا ہے یونیورسٹی کا نظام مکمل طور پر نااہلی و سفارش کلچر کا شکار ہوچکی ہے عام طلباء وطالبات کو معمولی سے کام کے لئے آئے روز دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کی جاتی یے تمام امور کے لئے ڈیپارٹمنٹ سطح پر اختیارت دیئے جائے تاکہ طلباء وطالبات کا تعلیمی وقت ضائع نہ ہو اور انہیں سفارشی عناصر کے منت سماجت نہیں کرنے پڑے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء دشمن ہتھکنڈوں کا مقصد ایک دفعہ پھر بلیک میلنگ کے سلسلے کو شروع کرنا ہے اسی وجہ سے ادارے میں طلباء سیاست کے خلاف نوٹیفکیشن کا اجراء کی گئی تاکہ طلباء وطالبات کے آواز کو دبایا جاسکے لیکن ایسے منفی حربوں کے زریعے طلباء وطالبات کے آواز کو دبائی نہیں جاسکتی جلد از جلد منفی ہتھکنڈوں کا خاتمہ کیا جائے اور طلباء وطالبات کو احتجاج پر مجبور نہ کی جائے


