حکمران بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کرواناوائرس کے خوف پھیلا رہے ہیں جمعیت نظریاتی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص‘مرکزی کنوینئرمولاناعبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانامحمود الحسن قاسمی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ ودیگرنے کہا کہ حکمران ملک کی گھمبیر بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کرواناوائرس کے خوف پھیلا رہے ہیں ملک سیاسی، معاشی بحرانوں سے نکالنے کے بجائے تمام تر توجہ بھیک کے لییکرواناوائرس پر رکھا ہیملک وقوم کو بھکاری بنایا جارہا ہیحکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سیقوم وملک بحرانوں اور مسائل سے دوچار ہے لاک ڈاون شہروں کی بندش سیبحرانوں کو مزید شدت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے ملک میں حالیہ مہنگائی نیسابقہ حکومتوں کی ریکارڈ توڑ دئیے اور اب لاک ڈان سیعوام سے جینے کی امنگ اور دو وقت کی روٹی تک چھین لیا رہا ہے،موجودہ نااہل حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے آج ملک کا ہر طبقہ پریشان حال نظر آرہا ہے بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں منا فع خوروں سیغریب عوام کا ستحصال کیاجارہاہے حکومت سنجیدگی سے ان بحرانوں کا تدارک کریں تاکہ قوم وملک مزید بحرانوں کاسامنا نہ کرے انہوں نے کہاکہ آج ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شرفا و سفید پوش 2 وقت کی روٹی کے لیے پرشان ہے قوم بنیادی حقوق سے محروم ہے اوراب حکومت نے دیگر بحرانوں کی طرح کورنا وائرس کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اورلاک ڈان سے عوام کی زندگیاں دا پر لگا دی ہیں مہنگائی اور قرض کا کشکول توڑنیکی دعویدار نے قرضوں، آٹا اور مہنگائی کی سونامی میں ڈوب دیاصنعتوں کو بندکیاجارہا ہے تعلیم وصحت جیسے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سیمستقبل میں بہتری کی امیدنظر نہیں آرہی ہیملک بحرانوں میں دھنستا جارہا ہے بحرانوں کیخاتمے کاکوئی پلان نہیں صرف بھیک کے لیے پلاننگ ہورہی ہے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اپنی خواہش اور امتیازانہ رویوں کی وجہ سے عوام کااعتماداٹھ رہا ہے قوم مایوس ہوتاجارہاہے انہوں نے کہاکہ 72سالوں سے ملک میں مفلوج نظام چل رہا ہے ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔انانیت کی بجائے قومی مفاد کاسوچ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں