گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج، فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کے جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ او آئی سی میں اسکے خلاف آواز اٹھائے مسیح برادری کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رحیم آغا روبن مسیح اکرم مسیح نے کی۔جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت پاکستان اسکے خلاف عالمی برادری میں آواز اٹھائے، اسی طرح بلوچستان ن عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت رحمت اللہ کاکڑ نے کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان او آئی سی میں اسکے خلاف آواز اٹھائے تاکہ آئندہ کسی اور کو جرت نہ ہو اورفرانس مصنوعات کا فوری طورپر بائیکاٹ کیاجائے جبکہ عالمی تحفظ ختم نبوبت کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مفتی محمد احمد خان، مولانا ذکر یا اور مولانا عبدالحلیم نے کی مقررین نے فرانس حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا نے کیلئے کفری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں۔


