کیچ ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب ملزم ہلاک،اہلکار زخمی
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع کیچ میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہریوں اور سیکورٹی فورسز کونشانہ بنانے والاملزم ہلاک ہو گیا۔ کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔
Load/Hide Comments


