رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکستان آئے،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے بہادرعوام،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکسان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں