اُم رباب کا گڑھی خدا بخش میں احتجاج، بینظیربھٹو مزارکمپلیکس بند کردیا گیا

میہڑ کی امِ رباب چانڈیو نے اپنے والد، دادا اور چچا کے انتقال پر گڑھی خدا بخش میں احتجاج کیا۔
امِ رباب کی آمد پر بینظیر بھٹو مزارکمپلیکس بند کردیا گیا جہاں گیٹ پر ہی اُم رباب نے کچھ دیر تک احتجاجی دھرنا دیا اور پھر واپس روانہ ہو گئیں۔
مزار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید بینظیر بھٹو کے مزارات زائرین کیلئے بند ہیں۔
مزار کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ام رباب کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور نثارکھوڑو کس منہ سے ظالم سرداروں کی طرف داری کررہے ہیں؟ عدالت کے حکم پر چھاپے مارے گئے تو چادر اور چاردیواری کا تقدس یاد آگیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو کے مزار کے سامنے اپنی داستان سناناچاہتی ہوں، کیا میراخاندان شہداء کاخاندان نہیں؟ انصاف ملنے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں