ملتان،کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

ملتان، موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے محکمہ لائیو اسٹاک کا ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے متی تل روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر سہیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں