بلوچستان میں کورونا وائرس کے 34نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 34نئے کیس رپورٹ مجموعی تعداد15954ہوگئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران732ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں سے 33 کیسز ضلع کوئٹہ اور ایک کیس ضلع واشک سے رپورٹ ہوا ہے، صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد15954ہوگئی ہے جبکہ 15569متاثرافرادصحت یاب ہوئے ہیں صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد234ہے اب تک صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد745ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں