اپوزیشن رہنماؤں نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگاکر کسے خوش کیا،شبلی فراز

اسلام آبادL وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے، نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ڈپلومیٹک اور لائبیسٹ سے ملاقاتوں کے تمام حقائق سامنے آ چکے ہیں، ان کا لائبیسٹ سے دو نکات پر اتفاق ہوا تھا۔ ایک سیکیورٹی اداروں کو متنازع بنانا اور دوسرا کرپٹ کو جمہوریت کا چیمپیئن بنا کر پیش کرنا ہے، دشمن کی خواہش ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ باڑ لگانے سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کم ہوئیں، پاکستان میں امن آیا اور دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے گئے، چند لوگ ذاتی مفاد کو ملک پر ترجیح دے رہے ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف جمہوریت کی ”ج“ اور نظریاتی کے ”ن“ سے بھی ناواقف ہیں، ان کو جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف جمہوریت کے ”ج“اور نظریاتی کے ”ن“سے بھی ناواقف ہیں،انکے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور ”مال بنا“ کا نام ہے۔ نوازشریف جمہوریت کے ”ج“اور نظریاتی کے ”ن“ سے بھی ناواقف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں