زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست دیدی

زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس سنسنی خیز میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں زمبابوے نے تین رنز کا ہدف حاصل کیا۔قابل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا اسکور برابر رہا تھا اور فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔

زمبابوے کے کپتان چیمو چبھابھا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت نہیں ہوسکا۔فاسٹ بولر محمد حسنین نے مہمان ٹیم کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرکے ان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ ڈی۔

بعدازاں شان ولیمز نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 278 رنز تک پہنچایا۔قومی ٹیم کے بیٹسمین تیسرے میچ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

تاہم دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین کلاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ میچ کو ختم کرنے سے قبل ہی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد زمبابوے کے بولرز نے پاکستانی ٹیل اینڈرز کو دبوچ لیا اور 278 رنز کا ہدف عبور کرنے نہیں دیا۔قومی ٹیم کو آخری گیند پر جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے تو محمد موسیٰ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں