تمام صحافی بایزید خروٹی کے غیر قانونی اغوا ءکیخلاف متحد ہوجائیں، سردار اخترمینگل

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خروٹی کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صحافی بایزید خروٹی کے غیر قانونی اغواءکیخلاف متحدہوجائیں انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو ان کے خیالات سے ہوسکتاہے کہ اتفاق نہ ہو لیکن آج اسکی باری تھی کل آپ بھی ہوسکتے ہیں، واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بایزید خروٹی کی مبینہ گمشدگی اور گرفتاری سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں تاہم کسی ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں