بلوچستان، کورونا وائرس کے 26نئے کیسز سامنے آگئے
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 26نئے کیسز سامنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 16026ہوگئی جبکہ کورونا میں مبتلا 14مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد15ہزار633ہوگئی صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد صرف 241رہ گئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزصوبے میں 598افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 4اضلاع سے26نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار026ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 14 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار633ہوگئی، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی عداد241رہ گئی ہے جبکہ 457 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد152 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 11 طالب علم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد 759ہوگئی ہے۔


