امریکی انٹیلی جنس نے کورونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کردی تھی،واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن :امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نے کورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی، پیشگی اقدامات نہیں کیے اگر صدر ٹرمپ پیشگی اقدامات کرلیتے تو وائرس کا پھیلاو سست کیا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تقریباً 24 ہزار 142 لوگ وائرس سے متاثر ہیں اور 171 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں