امریکی صدارتی انتخا ب حتمی نتائج میں تاخیر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامیوں میں جھڑپیں حالات کشیدہ
واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کی برتری برقرار ہے، جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے، ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹ کے حصول میں کامیاب ہوئے۔وائٹ ہاؤس جوبائیڈن سے صرف 6 الیکٹورل ووٹ کے فاصلے پر رہ گیا۔ حکمرانی کیلئے 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے اگلے ماہ کی 14 کی تاریخ رکھی گئی ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ جارجیا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینا، الاسکا اور نیواڈاکے نتائج آئیں گے۔ 4 میں ٹرمپ اورایک میں جوبائیڈن آگے، ریاست نیواڈا کا کردار اہم ہے۔وسکونسن، پنسلوینا اور مشی گن میں دھاندلی کے الزامات لگا کر ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے درخواستیں دے دیں۔ ٹرمپ کی سپریم کورٹ جانے کی بھی تیاری ہے۔ عدالتی جنگ کیلئے ٹرمپ کے حامیوں کی چندہ مہم جاری ہے۔امریکہ کی متعدد ریاستوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور50 لوگوں کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نیویارک، مین ہیٹن میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ریاست مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ووٹوں کی گنتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن انتظامیہ نے دفتر کی کھڑکیاں کور کرادیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ بھی اپنے والد کی حمایت میں میدان میں آگئے، صدارتی انتخابات میں اپنے والد کی ممکنہ شکست پر مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر دھوکہ دہی کا الزام لگادیا، فلاڈیلفیا میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس جیتنے کیلئے پنسلوانیا میں دھاندلی کررہے ہیں۔ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔انتخابات میں ڈیموکریٹک کے چار امیدواروں کو دوبارہ کامیابی ملی۔جن بھارتی نژاد ممبران کو کامیابی ملی ان میں راجا کرشنا مورتی لبرل پارٹی کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے لبریٹرین پارٹی کے امیدوار کو 41.8 فیصد سے ہرایا۔ پرمیلا جئے پال واشنگٹن سے جیت گئی ہیں، روہا کھنہ نے اپنی کیلیفورنیا کی نشست بچا لی ہے جبکہ امری بیرا بھی کیلیفورنیا سے منتخب ہوئی ہیں۔


