ایان علی کے خلاف انکوائری کی درخواست مسترد
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کے خلاف انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کرنسی اسمگلنگ کیس میں انکوائری کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔
عدالتِ عالیہ نے کسٹم حکام کی کسٹم کی خصوصی عدالت کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔کسٹم حکام نے مقدمے میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔
Load/Hide Comments


