فرانسیسی وزیر اعظم کا انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ
فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے، ’’ہم اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پیرس حکومت ’’انتہا پسندوں کے اسلام‘‘ کے خلاف آخر تک انتھک جنگ جاری رکھے گی۔
فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نِیس میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نِیس میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے یہ بات ہفتہ سات نومبر کے روز جنوبی فرانس کے شہر نِیس میں وہاں ایک حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
نِیس میں 29 اکتوبر کے روز تیونس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک مقامی چرچ میں ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


