ن لیگ بلوچستان کے آزاد پنچھی اُڑگئے، سردار یارمحمدرند

کوئٹہ:وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ مثبت کرداراداکیاہے،مسلم لیگ(ن) اور بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگی،ن لیگ نے بلوچستان میں آزاد پنچھی اکھٹے کرکے سیاست کی تھی جو اڑ گئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سرداریارمحمدرند نے کہاکہ میں کوئٹہ سے خاص طورپر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آیا ہوں،ان کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار رہاہے پاکستان مسلم لیگ(ن) مزید بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی مسلم لیگ نے بلوچستان میں آزاد پنچھی اکھٹے کرکے سیاست کی تھی۔سرداریارمحمدرند نے کہاکہ اختر مینگل سے قبائلی رنجش پر ثناء اللہ زہری ن لیگ سے علیحدہ ہوئے پاکستان تحریک انصاف اپنی مدت پوری کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں