ملک میں کرونا سے اموات 5ہزار 977ہوگئیں امریکہ میں کیسز مزید بڑگئے
اسلام آباد: کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔کورونا کیسز بڑھنے لگے، این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ دنیابھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی تعداد 5 کروڑ3 لاکھ95 ہزار 174ہوگئی ہے،امریکہ99 لاکھ68ہزار15مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ھارت85لاکھ53ہزار657مصدقہ کیسزکیساتھ دوسرے اوربرازیل 56لاکھ64 ہزار 115 مصدقہ کیسزکیساتھ تیسرے نمبرپرہے۔فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 18 لاکھ 35 ہزار 187 اور روس میں 17 لاکھ 60 ہزار 420 جبکہ اسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے۔امریکامیں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ19-کے ایک لاکھ 26 ہزار سے زیادہ اور برطانیہ میں 20 ہزار سے زیادہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ امریکا میں پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار ایک ہزار سے زیادہ افراد چل بسے اور برطانیہ میں ایک دن میں 156 اموات ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جان ہوپکنز یونیورسٹی کے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ امریکا میں 3 نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد سے گذشتہ چار روز میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے۔یونیورسٹی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق امریکا میں گذشتہ سات روز میں یومیہ کیسوں کی اوسطا تعداد دو ہفتے قبل کی یومیہ تعداد کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی ہے۔


