دکی، بارش کے باعث چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

دکی:ضلع دکی کے علاقے ہوسڑی میں بارش کی وجہ سے دوستین مری نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت گرگئی ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے مطابق ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیاواقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں لیویز فورس اور مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال کر بی ایچ یو ہوسڑی منتقل کردی جاں بحق ہونیوالوں میں زربانو زوجہ دوستین،لعل بانو زوجہ دوست علی،اور تین بچے امان اللہ عمر 4 سال،غلام محمد عمر 2 سال گل خاتون عمر 3 ماہ شامل ہیں جبکہ واقع میں ایک شخص دوست علی زخمی ہوگیا ہے زخمی کو بی ایچ یو ہوسڑی منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں