نیب نے سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر کے بیٹے پرنس سلیم کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پرنس سلیم پر نیشنل بینک سے 5 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ پرنس سلیم کو راہداری ریمانڈ لے کر نیب راولپنڈی کے ریجنل بیورو گلگت منتقل کیا جائے گا۔ پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہے?۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں