حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں،عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں،اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی،ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ترجمانوں کے اجلاس میں کئی وفاقی وزراء ،مشیران،معاونیں بھی شریک تھے۔ترجمانوں کے اجلاس میں قومی امور پر مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن کے بیانیہ،ملکی معیشت اور مہنگائی پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی،ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں