دنیا بھرمیں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد ،دفتر خارجہ نے کوالالمپور میں پھنسے پاکستانیوں کی امداد کی ویڈیو فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ اتوار کو دیگر ممالک میں پھنسے ہوے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے پکستانیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کوالالمپور میں پھنسے پاکستانیوں کی امداد کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی۔ ترجمان نے کہاکہ ویڈیو میں کوالا لمپور میں پھنسے پاکستانی کوالالمپور میں پاکستانی مشن کی جانب سے مدد پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ان کے حوالے سے متعلقہ مشنز سے باقائدگی سے رپورٹس اور اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں