کوئٹہ میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت انسدادِ گداگری کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ثاقب خان کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) سیدہ ندا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (صدر) حمیرا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) یاسر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) اوید بھٹی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لہذا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کا شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، خواتین، بوڑھے اور نوجوان بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بھکاری ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور باقاعدہ اپنے اپنے علاقے تقسیم کر رکھے ہیں بھکاری شہر کی مختلف چوراہوں، بازاروں، مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ حساس مقامات کے اردگرد بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اکثر جرائم پیشہ افراد بھی اب بھکاریوں کا روپ دھار کر وارداتیں کرتے رہتے ہیں لہذا ایسے گداگروں اور بھیک مانگنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اگر کوئی پیشہ ور بھکاری جو جرائم میں ملوث ہو متعلقہ تھانے میں رپورٹ کرے تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ایسے گداگر اور بھیک مانگنے والے افراد خصوصاً جو بے گھر ہو ان کے لیے حکومت کی جانب سے انسدادِ گداگری سیل قائم کیاگیا ہے جس میں خوراک کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات بھی موجود ہونگے لہذا بے گھر اور بھیک مانگنے والے افراد کو سیل میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں