کورونا وائرس،ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس کی تشکیل

اسلام آباد,کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس انسداد کورونا کیلئے اقدامات کریگی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ڈریپ کورونا سمیت دیگر اعلی حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں، سربراہ پولیو پروگرام، وی سی ایچ ایس اے کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے ارکان کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف امور کے زمہ دار ہوں گے۔ ڈاکٹر امجد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ شہباز گل کورونا بارے آگاہی، میڈیا مینجمنٹ کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈائریکٹر چی ملکی داخلی مقامات پر نقل و حمل کی نگرانی کے ذمہ دار مقرر، صفدر رانا ملک بھر میں کورونا کے اعداد وشمار کے نگران ہوں گے۔ ڈاکٹر اسد حفیظ کورونا بارے ایس او پی، ایڈوائزری، گائیڈ لائنز کے ذمہ دار ہوں گے۔ سربراہ این آئی ایچ کورونا کی تشخیص بارے معاملات کے ذمہ دار ہوں گے۔ سی ای او ڈریپ کورونا وائرس ریگولیشن، ڈی جی ہیلتھ پارٹنرشپ امور کے ذمہ دار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں