آباؤ اجداد کے قبرستان حکمرانوں کی جائیداد سے بڑی ہے،زیر کرنا اُنکی بھول ہے، نواب رئیسانی

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اثاثوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں جو خبر چھپی ہے سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، ہم شرعی قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہمارے بارے میں خبر ان لوگوں کی کارستانی ہے جن کی حیثیت دو جماعت تعلیم ہے، ہمارے آباواجداد کے قبرستان آج کے حاکموں کی جائیدادوں سے بہت بڑے اور درخشندہ تاریخ کی گواہی دیتے ہیں اگر حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں زیر کریں گے ان کی بھول ہے یہ لوگ وفاق کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں