بلو چستان، ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہواردیوا لی منائے گی
کوئٹہ: ملک بھر کی طر ح بلو چستان میں بھی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہواردیوا لی منائے گی۔ تفصیلا ت کے مطابق ہندو برادری آج بلو چستان بھر میں دیوالی کا تہوار منائے گی اس موقع پر ھندو برادری کی جانب سے مندروں میں مذہبی تقریبات ہونگی ہندو بر ادری کی جا نب سے دیوالی کے موقع پر گھر وں کو سجا یا گیا ہے جبکہ میٹھا ئی بھی تقسیم کی جائے گی پار لیمانی سیکر ٹری اقلیتی امور دھنیش کمار کے مطابق دیوالی بھگوان رام چندر کی جیت نیکی کی بدی پر فتح کے حوالے سے خوشی میں منائی جاتی ہے اس موقع پرحکومت بلو چستان کی جا نب سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سر کاری ملازمین کے لئے تین روزہ تعطیلات اور انہیں ایڈوانس تنخواہیں دے دی گئیں ہیں۔
Load/Hide Comments


