کرونا وائرس، کراچی میں نماز جنازہ میں بھی صرف قریبی رشتہ دار شریک ہو سکیں گے

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اندرون شہر اور بیرون شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کے تحت 15روز کے لئے پابندیاں عائد کی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی نجی سرکاری ادارے میں سماجی مذہبی سیاسی تقریب اجتماع پر پابندی ہوگی۔ شہریوں کے لئے ہر طرح کا سفر اور جمع ہوناممنوع قرار دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔نماز جنازہ کے لئے ایس ایچ اور سے پیشگی اجازت لیناہوگی۔ نماز جنازہ کے اجتماع میں بھی ہر فرد فاصلہ رکھے گا۔پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو لاک ڈاون سے استثنیٰ ہوگا۔ میڈیانمائندگان سماجی رضاکاروں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ہوگا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران احکامات کی خلاف ورزی پر سزا دینگے۔ سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ وقید ہوگی۔سندھ میں میڈیکل اسٹور، سبزیوں کے دوکان کھلے رہیں گے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق صحافیوں، میڈیکل عملے کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں