ایرانی بلوچستان میں دو بلوچ قبائلمیں تصادم، 3افراد جاں بحق،2زخمی

تہران:ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے جنوبی علاقے رودبار میں دو بلوچ قبائل کے درمیان آپسی تصام میں 3 بلوچ جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ایرانی بلوچستان کے علاقے جنوبی رودبار میں دو بلوچ قبائل کے درمیان آپسی رنجش مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ان دو قبائل میں پہلے سے قبائلی تنازعہ موجود تھا مگر علاقے کے سر کردہ شخصیات کے وجہ سے دونوں قبائل میں تصفئے کے باوجود گزشتہ روز دوبارہ قبائل میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے 3 افراد کے جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں