قلات، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قلات:قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق قلات میں بلوچستان پارک کے قریب کلی مائیکرو عزیزآباد کے رہائشی میرگل موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ نا معلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر انہیں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے ریفر کردیا گیا مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں