اس ملک میں بڑی چوری کرنے والا پارلیمنٹ کارکن بن جاتا ہے،علی زیدی

کراچی :وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں میں جو بیانیہ دیا جارہا ہے وہ بھارت کی مدد کررہا ہے۔اگر اس ملک کی صلاحیتوں کو بروکار لایا جائے توپاکستان میں صدقہ دینے کے لیے لوگوں کو ڈھونڈنا پڑے گا۔جواس ملک میں جوبڑی چوری کرتا ہے وہ پارلیمنٹ کارکن بن جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پورٹ قاسم میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم کے کنٹرول ٹاور پر کپڑے سوکھ رہے تھے۔پورٹ قاسم کے کنٹرول ٹاور مکینک کی دکان لگتے تھے۔ہمیں پورٹ کی بہتری کیلیے کام کرنے ہوں گے۔مشرف نے کے پی ٹی انڈر پاس بنایا۔کے پی ٹی پر چھ جہاز لگ جائیں تو شہر میں ٹریفک نہیں ملتا۔ہم اگلے سال ایک میری ٹائم وژن دیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مالی کا بیٹا مالی ہو۔ایسا ہونا چاہیے کہ مالی کابیٹا سوچے کہ میں پورٹ کا چیئرمین بنوں گا۔ہم لیاری والوں کی صلاحیتوں کو اپنائیں تو وہ اولمپک میں گولڈ میڈل لے جائیں۔ہم نے ان کے لیے کچھ کیا ہی نہیں ہے۔ہم نے لیاری والوں کو گینگ، گٹکا اور گولی میں لگا دیا۔علی زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پائلٹ بوٹ چلانے والا باہر سے لیتے ہیں۔یا پاکستان میں پائلٹ بوٹ چلانے والے نہیں ہیں۔یہ کام بند کریں۔اس سے پورٹ قاسم کی اکنامی بڑھے گی۔زمینیں بیچنے سے اکنامی نہیں بڑھے گی۔اب سارا ان ہاؤس کام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں