زرداری کاہونے والاداماد احمدی ہے؟سنتھیاڈی رچی کاسوال

اسلام آباد (انتخاب نیوز)متنازعہ امریکی شہری سنتھیاڈی رچی نے سوال اٹھایا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی صاحبزادی کی شادی ایک احمدی خاندان میں کرارہے ہیں جوکہ ناقابل یقین ہے

دریں اثناء ایک مبصرزیدحامد نے اطلاع دی ہے کہ بختاورزرداری کے منگیترمحمود چوہدری کے والد چوہدری ساہیوال کے رہنے والے ہیں جوکہ 1984ء میں گرفتار ہوئے تھے بعدازاں وہ لاہور منتقل ہوئے چند سال بد وہ امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے شہریت حاصل کرلی آج کل وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں جبکہ زرداری کے ہونے والے داما دریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔دریں اثناء سوشل میڈیا پر جاری شدہ تفصیلات کے مطابق یونس چوہدری ایک کتاب کے مصنف ہیں

یونس چوہدری کا فوٹو

جس کانام ہے ”محنت سے نعمت تک“اس کتاب میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے والد کو قادیانی ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیا تھا اور وہ قیدخانہ میں رہے

انہوں نے لکھا ہے وہ گرد آلود سڑکوں سے نکلے اور بلیک گولڈ تک پہنچے

یعنی تیل کا کاروبار کیا۔انہوں نے کہاہے کہ اگر اپنے ملک میں ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جاتی تو وہ ترقی کے اس معراج تک نہ پہنچتے سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یونس چوہدری واقعی قادیانی ہوئے تو زرداری ایک بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں اس سے نہ صرف ان کی پارٹی کو نقصان پہنچے گا بلکہ ان کی ذات بھی متنازعہ ہوجائیگی تاہم نئے انکشاف کا وقت خاصہ دلچسپ ہے کیونکہ خبر کاانتخاب گلگت بلتستان کے الیکشن سے ایک دن قبل کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں