یونیسف نے پاکستان، ہیلتھ ورکرز کو 14میٹرک ٹن حفاظتی سامان فراہم کردیا

اسلام آباد،یونیسف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے 14میٹرک ٹن حفاظتی سامان بھیج دیا گیا ہے۔یونسیف پاکستان نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے حفاظتی سامان بھیج دیا گیا ہے جو پاکستان حکومت کی جانب سے آرڈر کردہ 14 میٹرک ٹن ذاتی حفاظتی سامان پع مشتمل ہے۔سامان میں تھرما میٹر، ماسک، دستانے اور گاؤن شامل ہیں اور یہ سامان عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں کار آمد ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں