نامکمل انتظامات کے باعث کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ ایک بار پھر تبدیل

20 سال بعد کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کا آغاز کل سے دوبارہ ہو رہا ہے تاہم اعلان کردہ روٹ کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سرکلر ریلوے کا روٹ تبدیل کیا گیا ہے اور اب پِپری اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک سرکلر ریلوے چلائی جائے گی اور ٹرین اورنگی ٹاؤن کی طرف نہیں جائےگی۔
کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک مکمل فعال نہیں ہوسکاہے اور ریلوے انجینئرز اور ماہرین نے 14 کلومیٹر ٹریک کو سفر کے لیے کلیئرنس نہیں دی ہے۔ذرائع کے مطابق اورنگی اسٹیشن تک 14کلومیٹر ٹریک پر لیول کراسنگ بڑا مسئلہ ہے، اس ٹریک پر ٹرین 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چل سکتی کیونکہ یہ ٹریک اس قابل نہیں کہ سرکلر ٹرین کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایاجا سکے۔ریلوے حکام کاکہنا ہےکہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک لیول کراسنگ اور اسٹیشن کی تزئین نو کی وجہ سے فی الحال ٹرین نہیں چلے گی۔رپورٹ کے مطابق پِپری سے سٹی اسٹیشن تک سرکلر ٹرین 46 کلومیٹر کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرے گی جس کا کرایہ 50 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا روٹ پرچلنے والی 4ٹرینوں کے ساتھ دو دو انجن لگائے جائیں گے، چونکہ اس ٹرین کا انجن موڑنے کا کوئی انتظام نہیں اس لیےایک انجن اسے کھینچ کر لےجائے گاتو دوسرا اسے کھینچ کر واپس لائے گا، اس طرح ایک وقت میں ایک انجن فالتو ہی ساتھ چلتا رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں