قاتلانہ حملے میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما جاں بحق
ٹنڈوالہیار:ٹنڈو الہیار کے علاقے کیریا شاخ میں مسلح ملزمان نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف حسین جسکانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نامعلوم مسلح افراد کی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ شہر میں قائم تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند کروادی پولیس کی بھاری نفری طلب تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف حسین جسکانی اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے کارپر فائرنگ کی جس سے کار گہری کھائی میں جاگری اور کار میں سوار سندھ ترقی پسند پارء کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی شدید ذخمی ہو گے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار لایا گیا جہاں سے ان کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال حیدرآباد میں دم توڑ گئے واقعے کی خبر سن کر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرکے شہر میں قائم تمام چھوٹی بڑی دوکانیں بند کروادی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یاررخسار کھاوڑ نے ضلع بھر سے نفری شہر میں طلب کر لی اور پولیس کو الرٹ کر دیا رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یارنے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہیجبکہ سندھ ترقی پسند کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے سندھ بھر میں دس روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج بروز جمعرات کو سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


