جیکب آباد‘صحافی نورلنجوانی مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق
ٹھل :ضلع جیکب آباد کے معروف شہر باہو کھوسو کے نوجوان صحافی نور لنجوانی مسلح افراد کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں،صحافی پر اسلامی لاڑو کے مقام پر اندھا دھند کرکے مسلح افراد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد کے معروف شہر باہو کھوسو کے نوجوان صحافی نور لنجوانی کو دلمراد تھانہ کے حدود اسلامی لاڑو کے مقام پر قتل کیا گیا ہے،مقتول صحافی پریس کلب باہو کھوسو کے جنرل سیکریٹری اور معروف سندھی روزنامہ سے بطورِ نامہ نگار وابسطہ تھے،نور لنجوانی گزشتہ روز پیشی سے واپس آرہے تھے کہ دلمراد تھانہ کے حدود اسلامی لاڑو کے مقام پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں نور لنجوانی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا
Load/Hide Comments


