جلسے کی اجازت نہ دینا حکومتی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، شیری رحمن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینا حکومتی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا،پشاور جلسے سے حکومت خوفزدہ ہے، ابھی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہونا ہے،ناکام حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پشاور میں پی ڈی ایم کے بینرز اور پوسٹر اتار رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت جلسے میں رکاوٹیں مت ڈالے، پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا، پشاور جلسے سے حکومت خوفزدہ ہے، ابھی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہونا ہے، کیا وزیراعظم کے جلسے اور تقریبات کورونا ایس او پیز کے مطابق ہیں؟ کورونا کی آڑ میں پی ڈی ایم کے عوامی جلسوں کو نہیں روکا جا سکتا، عوام پی ڈے ایم کے جلسے میں ضرور شرکت کرے گی،ناکام حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا ہے۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں