امریکہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کیلئے علاقائی فنڈ کا اجراء کریگا، زلمے خلیل زاد
واشنگٹن(انتخاب نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی اس خطے میں تجارت اور ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا اعلان کرے گا۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں امریکا بھی شرکت کرے گا اور جنوبی اور وسط ایشیائی خطے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک فنڈ کا اجرا بھی کر رہا ہے۔سفیر زلمے خلیل زاد افغانستان میں مفاہمت کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندہ خصوصی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی حمایت سے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


