ایک قدم پشتون کے لیے تو دوسرا بلوچ کے لیے اُٹھے گا، امیر حیدرہوتی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیاہے۔ آج پی ڈی ایم جلسے میں پشاور کے عوام نے ریفرنڈم کر دیا۔ حکمران جماعت آج کے جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ آٹا، بجلی اور پیٹرول مہنگا کر کے ثابت کر دیا گیا ہے کہ حکومت کرپٹ ہے۔ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ اب موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے اور عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ہر طرف سے جانے کے جانے کی صدائیں بلند ہورہی ہیں اور آج پشاورکے عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طورپرملک میں انتخابی اصلاحات کرناہوں گی۔ اب ملک میں صرف اورصرف آئین کی حکمرانی ہوگی۔ ملک میں پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کی بالادستی ہوگی۔انہوں نے کہا کہا کہ اگر ہمارا ایک قدم پشتونوں کے حقوق تو دوسرا قدم بلوچوں کے لیے اُٹھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں