نقیب محسود کو زرداری کے ’’بہادر بیٹے ‘‘ نے شہید کیا،مراد سعید

اسلام آباد ;وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر رٹہ مار کر ابو کے لئے این آر او مانگنے آگیا،فرزند زرداری پختونخواہ نے آپکو مسترد اور عمران خان کو بہترین کارکردگی پر دو تہائی اکثریت دی،ڈرون حملوں میں پختون شہید ہوتے رہے اور زرداری امریکہ کو مزید ڈرون حملوں کی دعوت دیتا رہا،پختونوں نے جنگ نہیں امن کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا،عمران خان کی حکومت آتے ہی پختونخواہ میں امن آیا۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری نے پختون قوم سے معافی تو نہیں مانگی لیکن الٹا انکے زخموں کو تازہ کر دیا،پختون جنازے اٹھا رہے تھے اور زرداری دنیا کو کہتا رہا مارو میں سنبھال لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ فاٹا کا ذکر کرتے ہوئے بھی فرزند زرداری کو شرم نہیں،فاٹا انضمام میں ہر صوبے کو این ایف سی کا 3 فیصد فاٹا کو دینا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فرزند زرداری کی جہاں حکومت ہے انہوں نے آج تک سابقہ فاٹا کو این ایف سی شیئر نہیں دیا۔ مراد سعید نے کہاکہ ضم شدہ اضلاح کے غیرت مند عوام فرزند زرداری سے اپنا این ایف سی کا 3 فیصد حصہ مانگ رہے ہیں،سوات آپریشن شروع ہوا تو پنجاب اور سندھ کے دروازے پختونوں پر شریف اور زرداری نے بند کر دیئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیرستان کا بیٹا نقیب اللہ محسود کو زرداری کے ”بہادر بیٹے“نے شہید کر دیا،آپکے ابو زرداری کے دور میں پختون بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پختونخواہ میں سیلاب آیا تو امداد میں دیا گیا نیکلس تک آپ نے چرا لیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پختونوں نے جنگ نہیں امن کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا،عمران خان کی حکومت آتے ہی پختونخواہ میں امن آیا۔ انہوں نے کہاکہ پختونخواہ میں ہر شہری کے لئے عمران خان نے کسی بھی سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال میں علاج مفت کر دیا،کیا سندھ میں ہر شہری کے لئے علاج مفت اور بہترین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پانچ سالہ دور میں پختونخواہ میں غربت آدھی ہوگئی،فرزند زرداری کے تین نسلوں نے سندھ میں غربت ملک میں سب سے زیادہ کر دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 میں پی پی اور اے این پی کی حکومت آء تو ٹی آء نے سب سے کرپٹ صوبہ قرار دیا،عمران خان کی حکومت آء تو کرپشن اور ایزی لوڈ کا خاتمہ کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا ملک کے اعلی عدلیہ کے سینئر ججز نے سندھ کو کرپٹ صوبہ قرار نہیں دیا،کیا کراچی کے ٹرانسپورٹ کو بلوم برگ نے خستہ حال اور تباہ کن قرار نہیں دیا؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا زرداری کے کرپشن اور لوٹ مار کے اوپر جے آء ٹیز اور کتابیں نہیں لکھی گئی؟ کووڈ آیا تو عمران خان نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خاندانوں کو 12000 گی خاندان دیا کیا آپ نے راشن کا پیسہ بھی نہیں چرایا،معیشت کی بحالی اور اور جی بی کے انتخابات کے بعد فرزند زرداری بوکھلا گیا ہے،فرزند زرداری نے جی بی میں اپنی پانچ سالہ نا اہلی دیکھ لی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے بتایا تھا کہ دھاندلی نہیں اپنے کرتوتوں کیوجہ سے ہاروگے،فرزند زرداری دو جلسو کی مار نکلا،کچھ بھی کر لو جتنی لاتیں چلانی ہے چلا لو این آر او نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں