چین کا گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی ٹرانزٹ سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی کااظہار

بیجنگ: چین نے گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی گزرگاہی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بندرگاہ کے عظیم تر کردار کی حمایت کرتاہے جو کہ سی پیک منصوبے کے تحت تجارت اور اشیاء کی نقل وحمل پر علاقائی تعاون میں اہم عنصر ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی پیش رفت پر خوشی ہے ہم گوادر بندرگاہ کے تجارت اور اشیاء پر علاقائی تعاون میں وسیع ترکردار کی حمایت کرتے ہیں یاد رہے کہ گوادر بندرگاہ پر پہلے ماہی گیر مال بردار بحری جہاز کی آمد کے ساتھ بین الاقوامی ٹرانزٹ سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں آنے والے دنوں میں مزید مال بردار بحری جہاز یہاں پہنچیں گے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں بطور نائب مشن سربراہ تقرری کے دوران انہوں نے گوادر بندرگاہ کا چھ مرتبہ دورہ کیا اس کی تعمیر اور استعمال سے لیکروہ ہونے والی پیش رفتوں سے خاصے متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ثابت ہوچکی ہے کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ علاقائی رابطے اور اقتصادی تعاون میں بھی مدد ملی ہے انہوں نے مزید کہا کہہ ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقین کی کوششوں سے سی پیک یقیناً خطے میں خوشحالی لانے میں مدد دینے کیلئے مزید مثبت کردار ادا کریگا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں