بلاول کی جماعت کا بلوچستان میں کونسلر تک کی نمائندگی نہیں،نورمحمددمڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوا می پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت کا پورے صوبے میں ایک کونسلر تک کی بھی نمائندگی نہیں ہے بلوچستان حکومت بی اے پی کو کسی نے خیرات میں نہیں دی ہے بلکہ صوبے کے عوام ان نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں سے بیزار ہوچکے تھے اور انہیں متبادل کی قیادت کی ضرورت تھی جوکہ بی اے پی کی شکل میں صوبے کے عوام کو مل چکی اور صوبے کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی بھرپوراعتماد کااظہار کرکے بھاری مینڈیٹ دیا اور بی اے پی نے حکومت بناکر صوبے کے عوام کی خدمت کررہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پی پی پی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بلوچستان حکومت پر تنقید کرنے کے حوالے سے ایک نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت کا تو بلوچستان میں کونسلر کی نشست بھی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ جب بلاول بھٹو کی جماعت کا بلوچستان میں حکومت تھی تو ان کو کس نے کامیابی دلائی اگر واقعی وہ نوکروں کی حکومت نہیں تھی اور عوام کی منتخب کردہ حکومت ہوتی تو اس مرتبہ تو بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران میں سے ایک بھی ایساء امیدوار دیکھائے جوکہ وہ سیکنڈ یا تھرڈ پوزیشن پر رہے انہوں نے کہاکہ میں تو کہتا ہوں کہ کوئی پارٹی یہ دعوہ کرے کہ وہاں انہوں نے مقابلہ کیا ہو ان کو کوئی سیٹ ملا ہو بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پی پی پی کا توپورے صوبے میں ایک بھی سیٹ نہیں ان کی کوئی نمائندگی ہی نہیں ہے ہمارے حکومت پر یہ کس منہ پر الزام لگاتے ہیں بلوچستان میں پیپلز پارٹی نے کہا مقابلہ کیا اور کتنے ووٹ لئے ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود میں آنا اور عوام نے بھاری مینڈیٹ اسلئے دیا کہ عوام ان مستردہ شدہ جماعتوں سے تنگ اور بیزار ہوچکے تھے کیونکہ صوبے کے عوام نے ان نام نہاد قوم پرستوں، مذہبی جماعتوں سمیت دیگر جماعتوں کو بار بار عزمایا تھا لیکن وہ عوام کے اعتماد پورا نہ اترسکے اور اپنے دور اقتدار میں صوبے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا تھا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں صوبے کے وہ شخصیت شامل ہے جن کا شمار اپنے حلقہ انتخاب کے عوام میں مقبول ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے حلقے سے انتخاب میں جیت جاتے تھے وہ لوگ شامل ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دی ہے بلکہ عوام نے بھرپوراعتماد کرکے بی اے پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی امید کی آخرکرن ہے اور بی اے پی بلوچستان کے حقوق کی حصول کیلئے ہرفورم پر بھرپورجدوجہد کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومت پر تنقید کرنے والے دراصل صوبے کی ترقی و خوشحالی اور صوبے میں بڑے بڑے میگاپروجیکٹ کی منظوری کو دیکھ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اور انہیں اپنی سیاسی دکانداری کا جنازہ نکلتے دیکھ کر اب بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین بن کر ابری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ کرکے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کریگی انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو گرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہے اور میر اان جماعتوں کو مشہورہ ہے کہ وہ بلوچستان حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے2023 ء کے عام انتخابات کی تیاری کرے بی اے پی 2023 میں کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب میں حصہ لے گی۔


