ناجائز حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، حافظ حمداللہ

کو ئٹہ:جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ناجائز حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں انہیں کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، کورونا کی آڑ میں حکومت کی سیاسی عزائم کی تکمیل باعث شرم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکومت کرونا سے زیادہ خطرناک ہے انکی ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کا کاروبار تباہ بے روزگاری و غربت اور اشیا خوردونوش و ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کی وجہ سے قوم موت قبول کرنے کو تیارہے مگر حکومت ایک دن بھی مزید قبول کرنے کو نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جلسوں سے قبل کارکنوں کی گرفتاریاں اور راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود جلسوں میں عوام کا جم غفیر حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے قوم اور قومی قیادت عزم کرچکی ہے کہ انہیں مزید اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے ان کا چیخنا چلانا بے سود ہے انہیں اقتدار سے ہٹا کر ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں