ترک صدر اردوان کا کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کا اعلان

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوجائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حکومتی جماعت کی پارلیمانی پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین پوری دنیا کے انسانوں کو دستیاب ہونی چاہیے، ویکسین کے بارے میں پہلے اپنے ملک کی بات کرنا خود غرضانہ سوچ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی میں تیار کی گئی ویکسین کے ٹرائلز حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے اور اپریل 2021 میں یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں