عمران سیاست کو دشمنی میں لے گئے ہیں‘ رانا ثنا اللہ
لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کرونا ہونے کو ایک آدمی سے بھی ہوجاتا ہے،حکومت سے سوال ہے کیا اس کے پاس کوئی ڈیٹا ہے جس سے بتا سکے کہ جلسوں سے کتنوں لوگوں کو کرونا ہوا، ملک کو سب سے زیادہ خطرہ عمران کرونا سے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسوں کی وجہ سے کوئی کروونا نہیں پھیل رہا،حکومت اس حوالے سے پراپیگنڈا کر رہی ہے،حکومت کو چاہیے تھا کہ کرونا کے حوالے سے پالیسی بناتے وقت اپوزیشن کو اعتماد میں لیتی،ملک کو سب سے زیادہ خطرہ عمران کروونا سے ہے،عمران سیاست کو دشمنی میں لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 30 نومبر کے جلسے میں ویڈیو لنک سے خطاب کرینگے،جتنی جلدی ممکن ہوا اس حکومت سے قوم کی جان چھڑائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پیرول دیا جائے لیکن حکومت نے یہاں بھی انتقام دکھایا،وزیر اعلی کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ 15 دن کی بھی پیرول کی اجازت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ بے قصور تھا مگر اسے 3 سال تک پابند سلاسل رکھا گیا،نیب کے پاس سپریم کورٹ کے سوالات کے جواب نہیں ہوتے،بے جا قید میں رکھنے والوں کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیے،جو کسی کو بے قصور قید میں رکھے اس کو سزا ہونی چاہیے۔


