بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشنز جاری
کوئٹہ:بلوچستان میں نجی اورسرکاری اسکولز،کالجز،پولی ٹینیک انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیز بندکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے موسم گرما کے تعلیمی ادارے گیارہ جنوری اور موسم سرما کے تعلیمی ادارے 28 فروری تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق الگ الگ نوٹیفیکیشن، گورنر بلوچستان،سیکرٹری اسکولز،سیکریٹری کالجز،ہائیر و ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں موسم سرما میں واقع ہرقسم کے نجی اور سرکاری،اسکولز،کالجز، انسٹی ٹیوٹس 26دسمبر سے 28فروری تک بند رہیں گے،جبکہ موسم گرما کے تعلیمی ادارے 11جنوری تک بند رہیں گے گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کی تمام یونیورسٹیز 26دسمبر سے 28فروری تک بند رہیں گی تعطیلات کا فیصلہ بچوں کو کورونا کے حالیہ پھیلاو سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طورپرکیاگیا ہیرجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تحت امتحانات کاسلسلہ شیڈول کے مطابق جاری رہیگا۔


