بلوچستان کے عوام کو غیر جمہوری عناصر کا راستہ روکنا ہوگا،جان بلیدی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کی تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں روایتی و غیر جمہوری عناصر کو عوام کے اعتماد کے برعکس نوزا جاتا رہا ہے جس کے بدولت بلوچستان پسماندگی لاچارگی کی دلدل میں دھنستا گیا۔ بلوچستان کے عوام کو سیاسی شعور سے ان روایتی و غیر جمہوری عناصر کو راستہ روکنا ہوگا۔اور یہ تب ممکن ہوگا جب عوام منظم قومی جماعت کا حصہ بنے گے۔نو منتخب یونٹ عہدیداران پارٹی کو منظم و متحرک کرنے میں کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی غلام نبی کیچی بیگ میں یونٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل یونٹ کے انتخابات میں وسیم شاہوانی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مظفر شاہوانی منتخب ہوئے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ورکنگ کمیٹی کے ممبر قیوم سجن۔ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی ملک منظور شاہوانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت کے بدولت منفرد ہے۔جس میں کارکن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر قیادت کی سطح پر پہنچتا پے۔تنظیم کاری کا مقصد سیاسی کارکن کو سیاسی عمل کا حصہ بنا کر سیاسی شعور کو پروان چڑھا کر قومی جدوجہد کومنظم۔کرنا ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں ہمیشہ ان کو اقتدار تک پہنچایا گیا جو عوام کے ساتھ طبقاتی نظام رکھتے ہے۔جو اقتدار کے ایوانوں کے بغیر بھی عوام کا استحصال کرتے رہے اور ریاستی منفی پالیسیوں نے ان کو مزید طاقتور کردیا۔انہوں نے کہا کہ سریاب کوئٹہ کا دل ہے اور یہ دل نااہل نمائندگی کے بدولت ہمیشہ سسکیاں لیتا ہے۔سریاب کے عوام کو سیاسی شعور سے آراہستہ ہوکر ان نااہل نمائندوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا۔نیشنل پارٹی بلوچستان اور عوام کے حقوق سے کسی صورت روگردانی نہیں کرسکتی۔


